عوام 19 ستمبر کو سڑکوں پر گاڑیاں بند کرکے مہنگائی کیخلاف احتجاج میں شامل ہوں، حافظ نعیم

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 19 ستمبر کو کراچی کے نوجوان سڑکوں پر نکلیں اور احتجاج کریں، پورا پاکستان پشت پر ہوگا۔

کراچی میں اسٹار گیٹ پر جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

مظاہرین سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کو پیٹرول کی قیمت کم کرنی پڑے گی، صرف آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیے مہنگائی بڑھائی جارہی ہے اور ہم پر پیٹرول بم گرادیا گیا ہے، حکومت ہماری بے بسی کا تماشا نہ بنائے۔

انھوں نے کہا کہ لوٹ مار اور کرپشن کے نیٹ ورک کو چلانے والے حکمران بنے بیٹھے ہیں، آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنے والے انہی کے نمائندے ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیبل کے دونوں جانب آئی ایم ایف بیٹھی ہوتی ہے، سارا بوجھ ان کی قسطوں کا غریب لوگوں پر ڈالا جاتا ہے۔

 

 

حافظ نعیم الرحمان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’منگل کو شام 5 بجے میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ سڑک پر اپنی گاڑیاں بند کردیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں‘۔

Related Posts