‘حق دو کراچی تحریک’ کا نیا مرحلہ شروع کر رہے ہیں، حافظ نعیم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ آج سے حق دو کراچی تحریک کا نیا مرحلہ شروع کر رہے ہیں، بہت جلد ایک بہت بڑے جلسہ کا اعلان کروں گا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ہم دشمنیاں نہیں پالیں گے، نفرتیں نہیں پھیلائیں گے، تم کیا کراچی کا چارٹر پیش کروگے، 15 سال صوبے میں حکومت کر کے تم نے عوام کو کیا دیا؟ مردم شماری میں کروڑوں کی آبادی تم نےغائب کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق کرکٹر مشتاق احمد کے بیٹے کا انڈین گلوکارہ کیساتھ نیا گانا ریلیز

انہوں نے کہا کہ تم ڈرتے ہو کہ اگر کراچی کی پوری آبادی سامنے آگئی، تو اگلا سی ایم بھی کراچی سے بنے گا، عوام کے مینڈیٹ سے چوری کے مینڈیٹ سے نہیں، تم کیا کراچی کے چارٹر کی بات کرتے ہو، پانی تم نے نہیں دیا ٹرانسپورٹ تم نے نہیں دی، نالے تم نے صاف نہیں کیے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ یہ لوگوں کو بے وقوف بناتے ہیں، تم چوری چھوڑو، ڈاکہ، چھوڑو ہم تم سے بات کریں گے تم جماعت اسلامی کی تحریک کو روک نہیں سکو گے۔

Related Posts