حکومت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وزیرِ خزانہ حفیظ شیخ کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا
سابق وزیرِ خزانہ حفیظ شیخ کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پاکستان بھر کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ اقتدار میں مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دینے کیلئے پر عزم ہیں۔ حکومت میں آئے تو معیشت اچھی حالت میں نہیں ملی۔

خطاب کے دوران مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ ہمیں 5 ہزار ارب روپے کا قرض واپس کرنا تھا۔ معیشت کو ماضی کی حکومتوں کی پالیسیز کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا۔ ہمیں معیشت سنبھالنے کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑے۔

ماضی کی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ ہمیں گزشتہ حکومتوں کی پالیسیوں کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ ملکی صنعت ماضی میں درآمدات میں اضافے کے باعث متاثر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کی صورتحال زبردست ہے۔حفیظ شیخ

Related Posts