وزیراعظم کی حفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹائے جانے کی تردید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hafeez Shaikh baqir raza
Hafeez Shaikh baqir raza

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو عہدوں سے ہٹانے کی خبروںکی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہترین کام کررہے ہیں ، کوئی تبدیلی زیر غور نہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے ترجمانوں کا اجلاس ہواجس میں سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مشیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کو عہدوں سے ہٹانے کی خبروں میں صداقت نہیں۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ مہنگائی کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی ہے اورمشیر خزانہ حفیظ شیخ کو اہم اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے اہم فیصلوں پر کام تیز کرنے کا کہہ دیا ہے،اجلاس میں وزیراعظم نے پارٹی کو منظم اور متحد رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس سے قبل وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت غریب اور تنخواہ دارطبقےکو مہنگائی سےریلیف کی فراہمی سے متعلق اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح پاکستان کے عوام خاص طور پر غریب اور تنخواہ دار طبقہ ہے، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہرحد تک جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری اولین ترجیح عوام، خصوصاً غریب اور تنخواہ دار طبقہ ہے، وزیراعظم

Related Posts