گلشن کنیز فاطمہ گلزار ہجری میں کم عمر لڑکی پر تشدد کا معمہ حل ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلشن کنیز فاطمہ گلزار ہجری میں کم عمر لڑکی پر تشدد کا معمہ حل ہوگیا
گلشن کنیز فاطمہ گلزار ہجری میں کم عمر لڑکی پر تشدد کا معمہ حل ہوگیا

کراچی: گلشن کنیز فاطمہ گلزار ہجری میں کم عمر لڑکی پر تشدد کے معاملے کی اصل کہانی سامنے آگئی۔

پولیس علاقہ مکینوں کی مدد سے ویڈیو میں بتائے گئے مقام پر پہنچی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھی جانے والی لڑکیاں آپس میں سگی بہنیں ہیں۔

بڑی بہن کے مطابق چھوٹی بہن کے سر میں انفیکشن کے باعث چھت پر لے جا کر بال کاٹے،پولیس نے ویڈیو میں دیکھی جانے والی متاثرہ بچی سے بھی بیان لیا۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ چھوٹی بچی نے سر میں انفیکشن کے باعث بال کے کاٹے جانے کا اعتراف کیا۔چھوٹی بچی کے مطابق اس پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔

پڑوسیوں نے گھریلو معاملات کو غلط رنگ دیکر سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کی۔ فیملی کی جانب سے نادرا کا سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا گیا جس میں دونوں بہنوں کا اندارج موجود ہے۔

مزید پڑھیں: خود کو اعلیٰ سرکاری افسر ظاہر کرکے لوگوں سے پیسے بٹورنے والا ملزم گرفتار

Related Posts