خود کو اعلیٰ سرکاری افسر ظاہر کرکے لوگوں سے پیسے بٹورنے والا ملزم گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خود کو اعلیٰ سرکاری افسر ظاہر کرکے لوگوں سے پیسے بٹورنے والا ملزم گرفتار
خود کو اعلیٰ سرکاری افسر ظاہر کرکے لوگوں سے پیسے بٹورنے والا ملزم گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آ باد: شمس کالونی کی حدود میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے آفس سے نوسرباز نعیم اطہر عباس کو جعل سازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے ریڈر شفقت اے ایس آئی نے بتایا کہ ایک ملزم قمر شہزاد جس پر مقدمہ نمبر 233 /21 /420دفعہ کے تحت تھانہ کوہسار میں درج ہے۔ملزم کی سفارش کرنے کیلئے نعیم عباس اطہر تھانے آیا اور ایس ایس پی سے ملنے کا کہا۔

نعیم اطہر عباس نے اپنا تعارف بطور مینجمنٹ گروپ آفیسر سی ٹی پی-26 کروایا اور بتایا کہ میں ایڈیشنل سیکرٹری اسلام آباد میں تعینات ہوں، مذکورہ شخص کو ایس ایس پی سے ملوایا گیا اور ایس ایس پی کو بھی اپنا تعارف مینجمنٹ گروپ آف سی ٹی پی26 کروایا اور خود کو ایڈیشنل سیکرٹری بتایا۔

شک گزرنے پر جانچ پڑتال کی گئی،تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ مذکورہ شخص نہ تو آفس مینجمنٹ گروپ سی ٹی پی 26سے ہے اور نہ ہی اسلام آباد یا دیگر کسی اضلاع میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات ہے۔

مزید دریافت کرنے پر پتہ چلا کہ نعیم اطہر عباس پر ایف آئی اے میں بھی مقدمہ درج ہے،جبکہ گرفتار ملزم قمر شہزاد کا کہنا تھا کہ اس کے سفارشی نعیم اطہر عباس نے اُسے بھی اپنا عہدہ ایڈیشنل سیکرٹری بتایا اور کہا کہ تھانے میں جو مقدمہ تم پر درج ہے اس کو خارج کرادوں گا۔

ریڈر شفقت کا کہنا تھا کہ نعیم اطہر عباس عادی جعل ساز شخص ہے،جو خود کو اعلیٰ سرکاری افسر ظاہر کرکے شریف النفس لوگوں کو کام کروانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورتا ہے۔

مذکورہ شخص پیشہ ور عادی مجرم ہے اس طرح تعارف کروا کر ناجائز فائدہ اٹھاتا ہے،پولیس نے نوسرباز ملزم نعیم اطہر عباس کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے۔

ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں،ملزم شہریوں سے نوکری دلانے اور دیگر کاموں میں کام کروانے کی غرض سے لاکھوں روپے کی رقم بھی حاصل کر چکا ہے۔

Related Posts