صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں مسافر وین پر سوار ایک ہی خاندان کے 3 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسافر وین راولپنڈی سے گوجرانوالہ کیلئے روانہ ہوئی۔ راہوالی کے قریب ایک مزدا منی ٹرک نے وین کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وین کے عقبی حصے میں گیس سلنڈر پھٹ گیا۔
گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا۔ آگ نے پوری وین کو لپیٹ میں لے لیا۔ مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 4 افراد آتشزدگی اور دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔
افسوسناک حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کا علاج تاحال جاری ہے۔ جاں بحق افراد میں سے 6 کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا جبکہ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیورز تاحال گرفتار نہیں کیے جاسکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیورز حادثے کے فوراً بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے تھے جن کی گرفتاری کیلئے تلاش اور عینی شاہدین سمیت دیگر افراد سے واقعے پر تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈہرکی ٹرین حادثے میں ڈی ایس ریلوے سمیت 20سے زائد افراد ذمہ دار قرار