شعیب ملک کی سُپروومن کون ہیں؟ جان کر مداح حیران

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر شعیب ملک اور اُن کی بھارتی نژاد اہلیہ ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں اب تک سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

حال ہی میں سابق کرکٹر کے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر درج تعارف لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے، انسٹاگرام پر پاکستانی مداحوں سمیت کئی بھارتی مداح کرکٹر کے بائیو کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کررہے ہیں۔

شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر اپنے بائیو میں ثانیہ مرزا کا اکاؤنٹ ٹیگ کیا ہوا ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ وہ ایک سُپر وومن کے شوہر ہیں۔

اُن کی بائیو نے لوگوں کی بڑی تعداد کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی اور اُن کی یہ غلط فہمی دور ہوگئی کہ دونوں کے درمیان تعلقات ٹھیک نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔تاہم اس حوالے سے دونوں اسٹارز نے اب تک بات نہیں کی۔

حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران جب شعیب ملک سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے اس کے لیے میں اور میری اہلیہ دونوں میں سے کوئی بھی اس سوال کا جواب نہیں دے رہے لہٰذا اس سوال سے گریز کریں۔

Related Posts