اے این ایف کی کارروائی، ٹرک سے 25 کلو چرس، 7 کلو افیون برآمد، 2 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

اے این ایف نے اسلام آباد سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے 25 کلو 200 گرام  چرس اور 7 کلو 200 گرام افیون  برآمد کرکے خیبر کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اسی طرح لسبیلہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف نے کوئٹہ سے کراچی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی میں سے 360 کلو چرس اور اسلحہ برآمد کرکے کوئٹہ کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، معمولی جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو چوتھی منزل سے دھکا دیدیا

علاوہ ازیں اے این ایف حکام نے حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم سے 1 کلو 500 گرام  افیون اور 800 گرام چرس برآمد کرلی جبکہ کوہاٹ درہ آدم خیل کے قریب بھی کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک کے تھیلوں سے 18 کلو چرس برآمد کرلی۔

حکام نے مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Related Posts