مزارِ قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب، ملٹری اکیڈمی کے دستے نے فرائض سنبھال لیے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مزارِ قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب، ملٹری اکیڈمی کے دستے نے فرائض سنبھال لیے

کراچی: مزارِ قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ہے جس کے دوران  ملٹری اکیڈمی کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

تفصیلات کے مطابق آج قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقعے پر مزارِ قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ کمانڈنٹ پی ایم اے تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

گارڈز تبدیلی کی پر وقار تقریب کے دوران مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے کاکول میجر جنرل افتخار حسن چودھری نے بابائے قوم کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ پاک فوج کے جوانوں نے مزارِ قائد پر روحِ قائد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔  

خیال رہے کہ بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کا 147واں یومِ پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، بانئ پاکستان نے ملک کی آزادی سے قبل اپنے کردار و عمل سے قوم میں نیا جوش و ولولہ پیدا کردیا۔

 آج 25 دسمبر کے روز قائدِ اعظم کے یومِ پیدائش کے موقعے پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں بانئ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف تقاریب، ریلیاں اور جلسے جلوس منعقد ہو رہے ہیں۔

 

Related Posts