یومِ آزادی کے موقعے پر مزارِ قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یومِ آزادی کے موقعے پر مزارِ قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب
یومِ آزادی کے موقعے پر مزارِ قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

آج یومِ آزادی کے موقعے پر مزارِ قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ کمانڈنٹ نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ 

تفصیلات کے مطابق مزارِ قائد پر نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اعزازی گارڈز میں دو خواتین کیڈٹس بھی شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

قیامِ پاکستان کو 75برس مکمل، یومِ آزادی آج منایا جارہا ہے

یومِ آزادی کے موقعے پر صبح سویرے منعقد ہونے والی گارڈز تبدیلی کی پر وقار تقریب میں بانئ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

پاکستان نیول اکیڈمی کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی نے مزارِ قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقعے پر ملک و قوم کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ مہمانِ خصوصی کموڈور محمد خالد نے مزارِ قائد پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

خیال رہے کہ پاکستان کا 75واں یومِ آزادی آج منایا جارہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالخلافوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

ملک بھر میں یومِ آزادی کی مناسبت سے مختلف تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔ رات گئے ملک بھر میں یومِ آزادی کی آمد پر آتش بازی کی گئی۔ 12 بجتے ہی نوجوان سبز ہلالی پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئے۔

 

Related Posts