سرگودھا کے علاقہ بھلوال میں پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کی تلاش میں پولیس کارروائی کو تیز کر دیا گیا جس میں تھانہ بھلوال صدر پولیس ٹیم نے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزمان نون ٹاون سرگودھا کے تجمل عباس اور غلام عباس کاہلوں کو گرفتارکرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ڈویژن بنچ نے سب انسپکٹر قتل کیس میں ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا