دلہے کے دوست کا انوکھا جشن، دلہن کے گھر پر نوٹوں کی برسات، ویڈیو دیکھیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Groom’s friend rains cash on bride’s house in Pakistan

پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین میں شادی کی تقریب کو غیر معمولی اور منفرد انداز میں منانے کے لیے دلہے کے دوست نے نجی جہاز کرائے پر لیا اور بارات کے دوران دلہن کے گھر پر لاکھوں روپے کی برسات کی۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس پر مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کچھ لوگوں نے اس منظر کو دلچسپ قرار دیا ہے جبکہ اکثر نے اسے دولت کے غیر ضروری دکھاوے اور فضول خرچی کی مثال قرار دیا۔

 

ایک صارف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا: “دلہے کے والد نے اپنے بیٹے کی شادی کے لیے جہاز کرائے پر لیا اور دلہن کے گھر پر لاکھوں روپے برسائے۔ لگتا ہے دلہا اپنی باقی زندگی والد کے قرضے اتارتے ہوئے گزارے گا۔”

ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ یہ شاہ خرچی دلہے کے والد کی جانب سے کی گئی تھی اور واقعہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں پیش آیا تھا۔

حیدرآباد ایکسپریس نے وضاحت کی کہ یہ واقعہ دلہے کے والد نہیں بلکہ اس کے دوست کی جانب سے کیا گیا اور ویڈیو منڈی بہاؤالدین پنجاب میں فلمائی گئی تھی۔

Related Posts