ایتھنز: یونان کے قریب کشتی حادثے میں جاں بحق 4 مزید پاکستانیوں کی میتیں غیر ملکی پرواز کے ذریعے پاکستان آمد کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یونان حکومت نے کشتی حادثے میں جاں بحق مزید 4 پاکستانیوں کی میتیں دوحہ کے راستے لاہور پہنچا دیں۔ اوور سیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے میتوں کو وصول کرکے لواحقین کے حوالے کردیا۔
الیکشن کمیشن کا نگراں وزیر شاہد خٹک کو برطرف کرنے کا حکم
میتوں کو ایمبولینس کے ذریعے لاہور ائیرپورٹ سے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے میں جاں بحق ارسلان اور ابوبکر کی میتوں کو نوشہرہ ورکاں جبکہ عدنان کی میت گجرات روانہ کردی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ علی اعجاز کی میت کو منڈی بہاؤالدین روانہ کیا گیا ہے۔ لیبیا کی بندرگاہ سے اٹلی روانہ ہونے والی ماہی گیر کشتی یونان کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہو کر ڈوب گئی تھی جس میں 750افراد سوار تھے۔
کشتی میں پاکستانیوں کے علاوہ مصری، شامی اور دیگر ممالک کے تارکینِ وطن بھی سوار تھے۔ غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کشتی پر سوار پاکستانیوں کی تعداد 400کے لگ بھگ تھی، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔