ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سندھ کے عوام کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے بڑی خوشخبری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بزنس ریکارڈر

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں ماحول دوست ٹیکسی سروس شروع کرنے جا رہے ہیں، نوجوانوں کو روزگار دیں گے، سندھ حکومت سولر انرجی کے مخلتف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ملاقات کی ہے، چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔

دبئی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

شرجیل میمن نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ 4 ایم او یوز پردستخط ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، چین مختلف انڈسٹری زون بنانے میں مدد کررہا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی، سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ بھی فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دھابیجی اکنامک زون کا دورہ بھی کرایا گیا، پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ میں سندھ کی رینکنگ سب سےبہتر ہے۔

Related Posts