عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 2 روپے 4 پیسے فی لیٹر کمی  کے بعد 281 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا، شرائط بھی سامنے آگئیں

ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 296 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

قبل ازیں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کے قرض کی اگلی قسط کے لیے اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے بدھ کی شام جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف اسٹاف اور پاکستان کے حکام میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے کے پہلے ریویو پر معاہدہ طے پا گیا ہے جس کی منظوری آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے فیصلے سے مشروط ہے۔ منظوری کی صورت میں پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ رقم ملے گی۔

معاہدے کا اعلان ایک ایسے موقع پر کیا گیا جب آئی ایم ایف کے مشن چین نیتھن پورٹر کی نگران وزیراعظم سے ملاقات ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستانی حکام بینظیر انکم سپورٹ پرگروام جاری رکھیں گے جس سے 93 لاکھ خاندانوں میں رقوم کی تقسیم جاری رہے گی۔ فی الحال بینظیر انکم سپورٹ کے تحت غیرمشروط طور پر امداد دی جاتی ہے لیکن اگلے مرحلے میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بچوں کی تعلیم اور صحت سے مشروط کردی جائے گی۔

Related Posts