لاہور پولیس نے 6 سالہ پوتے کا قتل کرکے لاش گندے نالے کے قریب پھینکنے والے سنگدل دادا کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نذیر احمد نے اپنی بہو سے شادی کرنے کیلئے 6 سالہ پوتے کو اغوا کیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی ہے جس میں ملزم کو پوتے کو ساتھ لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
کراچی میں 13 سالہ مغویہ بازیاب، ملزمان گرفتار
ملزم اپنے 6سالہ کمسن پوتے کو اغوا کرکے بیٹے کو بلیک میل کرتا رہا کہ اپنی بیوی کو طلاق دے دے جس نے والد کی بات نہیں مانی۔ ملزم نے پوتے غلام مصطفیٰ کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بہو کو طلاق نہ دئیے جانے پر اپنے ہی پوتے کو قتل کرکے اس کی لاش گندے نالے کے قریب پھینک دی، جس کے بعد سے ملزم مفرور تھا۔
پولیس نے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد سے مدد لیتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
اس حوالے سے ایس پی انوسٹی گیشن سول لائنز کا کہنا ہے کہ ملزم سے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ پوتے کو قتل کرنے والے ملزم کو سخت سزا دلوائیں گے۔