گریمی ایوارڈ یافتہ پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کے نام ایک اور اعزاز

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گریمی ایوارڈ یافتہ پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کے نام ایک اور اعزاز
گریمی ایوارڈ یافتہ پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کے نام ایک اور اعزاز

گریمی ایوارڈ حاصل کرنے والی عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد گلوکارہ عروج آفتاب نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کی ڈائمنڈ جوبلی یعنی 75ویں جشنِ آزادی کے موقع پر 253 پاکستانی شہریوں کے ساتھ ساتھ کچھ غیر ملکی شہریوں کو بھی پاکستان سول ایوارڈز سے نوازا ہے۔

اس موقع پر عروج آفتاب کو بھی فن اور موسیقی کے میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے پر اعلیٰ ترین ادبی ایوارڈ ملا۔

واضح رہے کہ بروکلین میں مقیم اس پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے 2022 کے گریمی ایوارڈز میں پہلا گریمی ایوارڈ جیت کر اپنے ملک کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔

عروج آفتاب نے 64 ویں گریمی ایوارڈز میں اپنے مشہور گانے ’محبت‘ کے لیے ’بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس‘ کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

واضح  رہے کہ جن شہریوں کو مختلف شعبوں میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا گیا ہے، ان ایوارڈز کی تقریب 23 مارچ 2023 کو یومِ پاکستان پر ہوگی۔

Related Posts