وفاقی حکومت کا بلین ٹری سونامی منصوبے کا نام تبدیل کرنے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم شہباز شریف سگوپل کے معائنے کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ آج کریں گے
وزیر اعظم شہباز شریف سگوپل کے معائنے کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ آج کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ قیادت وفاقی حکومت نے عمران خان دور میں شروع کیے گئے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم حکومت نے بلین ٹری سونامی منصوبے کا نام تبدیل کرکے گرین پاکستان رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ پی ٹی آئی کی سابق حکومت کے شروع کردہ منصوبے کو بند کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

 ملک بھر میں 1.81ارب پودے لگائے جاچکے ہیں۔صدرِ مملکت

آئندہ مالی سال 24-2023ء کے دوران ٹی بلین ٹری منصوبہ نئے نام گرین پاکستان کے نام سے فعال رہے گا۔ نئے سال کے بجٹ میں بلین ٹری منصوبے کیلئے 125ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز پر غور جاری ہے۔

حکومت نے آئندہ برس جون تک گرین پاکستان منصوبے پر 26ارب 98 کروڑ جبکہ آئندہ مالی سال میں 3 ارب 90 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ لگایا ہے۔ ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے کا آغاز سابق وزیر اعظم عمران خان نے 2019ء میں کیا تھا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جون تک دس ارب سونامی منصوبے کے تحت 1.81 ارب پودے لگائے جاچکے ہیں۔

 قومی مون سون شجرکاری مہم کے آغاز پر اگست 2022ء میں قوم کے نام اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی اور عالمی درجۂ حرارت میں اضافہ دنیا کے مختلف حصوں میں گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا باعث بن رہا ہے۔

Related Posts