وزیراعظم عمران خان کا پیر سے مہنگائی کیخلاف پالیسی پر عملدرآمد کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اینٹی کرپشن پنجاب نے گزشتہ 31 ماہ میں 220 ارب روپے جمع کرائے۔وزیرِ اعظم
اینٹی کرپشن پنجاب نے گزشتہ 31 ماہ میں 220 ارب روپے جمع کرائے۔وزیرِ اعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ پیر سے حکومت اشیائے خورونوش کی قیمتیں نیچے لانے کیلئے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائے گی۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم پہلے ہی یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ملک میں ہونے والی مہنگائی کے عوامل کا جائزہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا ملک میں اشیائے خورونوش کی واقعی میں قلت ہے یا پھر یہ مافیاز کی جانب سے ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کی وجہ سے ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ ہم اس بات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا ملک میں مہنگائی بین الاقوامی منڈی میں دالوں اور پام آئل کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے تو نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے ہم غذائی اجناس کی قیمتیں کم کرنے کے حوالے سے تمام ریاستی اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے اپنی پالیسی نافذ کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم کے کامیاب جوان پروگرام میں ملک بھر سے 4 لاکھ 70 ہزار درخواستیں موصول

Related Posts