ٹک ٹاک سے ٹیلنٹ سامنے آرہا تھا، بندش پرحریم شاہ حکومت سے سخت ناراض

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک جیسی ایپ سے ٹیلنٹ اُبھر کر سامنے آجاتا ہے جبکہ پابندی لگانے کیلئے بے حیائی کوئی پختہ وجہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کی ثقافتی کمیٹی کی دعوت پر نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا کہ پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی لگائی جس کی وجہ بے حیائی بتائی گئی جو ایک بے بنیاد بات ہے۔

خطاب کے دوران حریم شاہ نے کہا کہ بے حیائی پابندی لگانے کی پختہ وجہ نہیں کیونکہ بے حیائی پر ٹک ٹاک خود پابندی لگاتا ہے، ایپ پر پابندی لگانے کی ضرورت نہیں تھی۔ سینسر بورڈ جیسے ادارے بے حیائی پھیلانے کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں۔

ٹک ٹاک کو مفید قرار دیتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ ایپ کے ذریعے لوگوں کا ٹیلنٹ اُبھر کر سامنے آتا ہے، وزیرِ اعظم سے اپیل کرتی ہوں کہ پابندی ہٹائی جائے جبکہ اسلامی قوانین نافذ کرکے بھی بے حیائی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

حریم شاہ نے کہا کہ اگر ناخن بڑھ جائیں تو انہیں کاٹنے کی بجائے ہاتھ نہیں کاٹے جاتے۔ ٹک ٹاک پر صرف قومی سلامتی کے نام پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔ کیا پاکستانی ڈرامے پاکستانی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہیں؟ٹیلنٹ کو فروغ دینا بے حیائی نہیں ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اقرار الحسن کی ٹک ٹاک بند کرنے کی مخالفت