کراچی : سندھ حکومت نے ملک میں بھارتی کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے حوالے سے انتباہ جاری کردیا ہے۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے صوبے میں ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وباء کی ابھرتی ہوئی مختلف اشکال کی وجہ سے ملک کو کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ ملک میں بھارتی کورونا وائرس کے مختلف کیسز سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے صحت کی صورتحال ایک بار پھر سنگین ہوسکتی ہے ۔