حکومت عوامی مسائل پر توجہ، مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے، چوہدری شجاعت حسین

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt should take steps to reduce public issues and inflation: Chaudhry Shujaat Hussain
ch shujaat hussain

لاہور:مسلم لیگ ق کے قائد چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بے روزگاراور تنخواہ دار طبقے کے مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل میں ہماری جماعت بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی،حکومت عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے اور مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

لائحہ عمل مرتب کرنے میں ہمیں سیاسی نقصان ہی کیوں نہ ہو، فوج جب بھی اقتدار میں آئی انہوں نے ہفتے کے اندر اندر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کسی کی پرواہ کیے بغیرسختی سے اقدامات کیے۔

کرپشن صرف رشوت لینا دینا نہیں ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں من مانی اضافہ بھی کرپشن ہے، کاروباری طبقہ بیٹھے بیٹھے ایک آئٹم کی قیمت سو سے بڑھا کر دو سو کر دیتا ہے۔ مہنگائی کا اثر صرف تنخواہ دار طبقہ پر ہوتا ہے۔

حکومت ایک سال کیلئے تمام منصوبے ملتوی کر دے اورغربت دور کرنے کیلئے ایک سال کا شارٹ ٹرم منصوبہ بنائے۔

تمام مکتبہ فکر کے لوگ باہمی اختلافات اور سیاستدان اپنی اپنی سیاست بھول کر عوام کی تکلیف دور کرنے کیلئے اکٹھے ہوں۔

مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ اس میں ضرور کامیابی ملے گی۔ شخصیات کی کرپشن پر تو سب دھیان دیتے ہیں لیکن ٹیکنیکل طریقے سے کرپشن کرنے والے کو کوئی نہیں پوچھتا۔

کاروباری طبقہ اپنے منافع کا خود تعین کرتا ہے،کاروباری طبقہ بیٹھے بیٹھے ایک آئٹم کی قیمت سو روپے سے بڑھا کر دو سو روپے کر دیتا ہے جس کا نقصان صرف اور صرف تنخواہ دار طبقہ کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔

تنخواہ دار طبقہ خود اضافہ نہیں کر سکتا، ایسے میں وہ اپنی فریاد کس کے پاس لے کر جائے،عوام کا خیال رکھنے والی حکومتیں ہی دلوں میں بستی ہیں۔

مزید پڑھیں:اربوں کی کرپشن پرعثمان بزدار کے معاون خصوصی کو “برطرفی” کی سزاء دینے کا فیصلہ

تحریک انصاف کی حکومت اگلے اڑھائی سال عوام کی مشکلات ختم کرنے کو ایک چیلنج کے طور پر لے۔ تمام سیاسی و ذاتی مصلحتیں بھلا کر صرف اور صرف عوام کے اصل مسائل کو دور کرنے کی طرف توجہ دیں۔ اگر حکومت اصل ڈگر سے ہٹ کر گورکھ دھندے میں پڑ گئی تو جو لاوا غریب آدمی کے اندر پک رہا ہے اس کی زد میں نہ صرف حکمران بلکہ تمام سیاستدان آئیں گے۔

شجاعت حسین نے مزید کہا کہ عام آدمی اور تنخواہ داروں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

ورنہ تمام سیاستدانوں کو اگلے الیکشن میں سخت مزاحمت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ملک ایسی آفت میں پھنس جائے گا جس سے نکلنا مشکل ہو گا۔

Related Posts