وزیر خارجہ کی نیروبی میں اقوام متحدہ دفتر کی ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FM UN habitate
FM UN habitate

نیروبی: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیروبی میں اقوام متحدہ دفتر کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ زینب ہووا بینگورا سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل اقوام متحدہ دفتر نیروبی نے، یو این ہیبیٹیٹ اور یو این ای پی سمیت اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کے ساتھ پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی ۔

زیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ امن مشنز بالخصوص افریقی ممالک میں کیے گئے امن آپریشنز میں پاکستان کی خدمات کی ایک طویل تاریخ موجود ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کے منشور اور قرادادوں پر عملدرآمد کیلئے آگاہی پیدا کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے نیروبی کیلئے پاکستان کی خدمات کو معاشرتی، عسکری، ماحولیاتی اور اقتصادی پہلوؤں سے دیکھا جا سکتا ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے ڈائریکٹر جنرل، اقوام متحدہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی غیر آئینی اقدامات کی وجہ سے پورے جنوب ایشیائی خطے میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے 80 لاکھ کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کروایا جائے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے تلاشی آپریشن جاری، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیر خارجہ نے توقع ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اور نیروبی میں اقوام متحدہ کے دفتر (UNON) کے مابین باہمی روابط مزید مستحکم ہوں گے۔

وزیر خارجہ نے ڈائریکٹر جنرل (یو این او این) کو دورہ ء پاکستان کی دعوت دی۔اس ملاقات میں، کینیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر محترمہ ثقلین سیدہ اور وزارت خارجہ کے ایڈیشل سیکرٹری برائے افریقہ بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔

Related Posts