وزیراعظم عمران خان کی بدولت پاکستان کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے، سینیٹر فیصل جاوید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI)
وزیراعظم عمران خان کی بدولت پاکستان کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بدولت پاکستان کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے، عوام ان لٹیروں کو جان چکی ہے، اپوزیشن کے بے مقصد دھرنے کی کوئی وجہ نہیں۔

پیر کو جے یو آئی کے دھرنے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی بدولت پاکستان کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے، عمران خان کی وجہ سے 70 سال بعد کشمیر پر پوری دنیا بات کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں : فضل الرحمان سیاسی آدمی، جانتے ہیں دھرنے کا انجام کیا ہوگا۔شیخ رشید

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو پاکستانی عوام نے منتخب کیا ہے، عمران خان نے22 سال محنت کی اور قوم میں سیاسی شعور جگایا۔ انہوں نے کہاکہ اب یہ لوگ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دھرنے کے لئے نکلے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کرپٹ لٹیروں کے اقتدار میں آنے سے انکے بینک بیلنس میں اضافہ اورعوام غریب ہوئے، کرپٹ مافیا جب اقتدار میں آتا، ٹی ٹیز اور آف شور کمپنیوں سے کرپشن کا پیسا باہر بھیجتا۔

انہوں نے کہاکہ عوام ان لٹیروں کو جان چکی ہے، اپوزیشن کے بے مقصد دھرنے کی کوئی وجہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کو دہائیوں سے لوٹنے والی ساری پارٹیاں اکھٹی ہو چکی ہیں۔

Related Posts