وفاقی حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی سے پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی سے پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی
وفاقی حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی سے پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر عائد پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیم سے پابندی ہٹانے کی منظوری دی جاچکی ہے، جبکہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے تحریک لبیک پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دی۔

واضح رہے کہ ٹی ایل پی نے آئندہ پرتشدد احتجاج نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے۔منظوری کی گئی سمری کے مطابق پنجاب حکومت نے ٹی ایل پی کے نام کا کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سفارش کی ہے۔

تحریک لبیک کیساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے اور عائد پابندیاں ختم کرنے کیلئے پنجاب حکومت کے بعد وفاقی حکومت نے بھی تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی ہے۔

جبکہ دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے ہفتے کے روز کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے متعدد رہنماؤں کے خلاف درج متعدد مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔

ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بالترتیب اے ٹی سی کے کمرہ عدالت نمبر 1 اور 3 میں جج اعجاز احمد بٹر اور جج حسین بھٹہ نے کی۔ عدالت نے تمام ٹی ایل پی رہنماؤں کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

جن لوگوں کی ضمانتیں ہوئیں ان میں مولانا فاروق الحسن، غلام غوث بغدادی، پیر ظہیر الحسن، مولانا شرف الدین، انجینئر حفیظ اللہ علوی، مولانا عبدالرزاق، محمد بدر منیر، قاری اشرف، محمد اکبر، مظفر حسین، محمد عمر اور مزمل حسین شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کا اگلے ماہ دسمبر میں حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا فیصلہ

گزشتہ ماہ صوبائی دارالحکومت میں تشدد کے تازہ ترین دور کے بعد، تحریک لبیک کے رہنماؤں کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں دہشت گردی سے متعلق دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔ عدالت نے ان تمام مقدمات میں انہیں ضمانت دے دی۔

Related Posts