اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ روکنے کیلئے سخت اقدامات کی تیاری شروع کردی ہے۔
اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر بھارت سے آمدو رفت پر مکمل پابندی عائد ہے یہ پابندی اپریل کے تیسرے ہفتے سے لاگو ہے اور اس پرمکمل عملدرآمد ہو رہا ہے، اگر کورونا کی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو پاکستان کے اندر مزید سخت اقدامات کرنے پڑیں گے اس کیلئے تیاری کی جا رہی ہے۔
بھارت میں کرونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر بھارت سے آمدو رفت پر مکمل پابندی عائد ہے یہ پابندی اپریل کے تیسے ہفتے سے لاگو ہے اور اس مکمل عمدرآمد ہو رہا ہے، اگر کرونا کی صورتحال میں بہتری نہ آئ تو پاکستان کے اندر مزید سخت اقدامات کرنے پڑیں گے اس کیلئے تیاری کی جا رہی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 28, 2021