حکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی پوزیشن میں نہیں، وزیر داخلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی پوزیشن میں نہیں، وزیر داخلہ
حکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی پوزیشن میں نہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالتی حکم سر آنکھوں پر لیکن انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں کیونکہ اتنی کم مدت میں انتظامات نہیں کیے جا سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے ایک ہزار پولنگ سٹیشنز کو سکیورٹی کی ضرورت ہوگی، پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی سامان بھی ابھی تک نہیں پہنچا ہے اور پولنگ کا عملہ بھی درکار ہو گا، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے لئے 4سے 5ماہ درکار ہیں۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 31 دسمبر کو دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں کل بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایک صفحے کے مختصر حکم نامے میں کہا کہ ”وفاقی حکومت کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہر طرح کی مدد فراہم کرے“۔

Related Posts