حکومت کا پیٹرول کی قیمت برقرار، ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا کرنے کافیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرولیم مصنوعات
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ملک بھر میں پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھنے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

فنانس ڈویژن سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ خود برداشت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی جبکہ عالمی سطح پر غیر معمولی اضافے کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کردگیا ہے۔ مذکورہ قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا اور یہ نرخ آئندہ 15 روز تک نافذ العمل رہیں گے۔

یادرہے کہ حکومتی فیصلے کے بعد پیٹرول 100 روپے 69 پیسے، مٹی کا تیل 65 روپے 29 پیسے، لائٹ ڈیزل 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر کی قیمت پر برقرار رہیں گے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے اضافے کے بعد 105 روپے 43 پیسے کردی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھائے جانے کے فیصلے کو عوام کی جانب سے پذیرائی مل رہی اور سراہا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یکم دسمبر سے اضافے کا امکان

Related Posts