عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری، حکومت نے منظوری دیدی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
asad umar

اسلام آباد :حکومت نے بجلی کے نرخوں میں مزید 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کرلیا، حکام نے رواں سال فروری سے جولائی تک دو مرحلوں میں قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں مکمل کر لی۔

یہ فیصلہ فروری 2022 سے جون 2023 کے درمیان صارفین سے 292 ارب روپے اضافی وصول کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط کے مطابق کیا گیا۔

اس سے قبل وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے نظرثانی شدہ پلان کی منظوری دی تھی۔

مزید پڑھیں:وزارتوں کا مقابلہ، کیا وفاقی وزراء کو واقعی پسند نا پسند کی بنیاد پر نوازا گیا؟

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2476 ارب روپے تک پہنچ گیا تھا۔

گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں مالی سال 2021-22کے پہلے چھ ماہ (جولائی تا دسمبر) کے دوران پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 196 ارب روپے بڑھ کر 2476 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

جولائی سے دسمبر تک گردشی قرضے میں ماہانہ اوسطاً 32اعشاریہ 50 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ اگست 2018 تک گردشی قرضوں کا حجم 1148 ارب روپے تھا جو دسمبر 2021 تک بڑھ کر 2476 ارب روپے ہو گیا۔

Related Posts