اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے کے ساتھ نئے سال کا آغاز ہوگیا،وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک اور اضافے کا اعلان کردیا۔
جمعہ کو فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جنوری 2022 کے پہلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوگا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔اضافے کا اعلان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے طے شدہ پیٹرولیم لیوی ہدف کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 95 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت گزشتہ 140اعشاریہ82 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 144اعشاریہ82 روپے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت گزشتہ 137اعشاریہ62 روپے سے بڑھ کر 141اعشاریہ62 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 107اعشاریہ06 روپے سے بڑھ کر 111اعشاریہ06 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 109اعشاریہ53 روپے سے بڑھ کر 113اعشاریہ53 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں:خودمختاری کا تنازعہ، کیا اسٹیٹ بینک پرحکومت کاکنٹرول ختم ہوجائیگا؟