اپنی چھت اپنا گھر پروگرام: حکومت نے مزید قرضے جاری کرنے کی منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپنی چھت اپنا گھر
(فوٹو: ٹیک جوس)

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے مزید قرضے جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، پروگرام کے تحت ہزاروں افراد اپنا گھر حاصل کرنے کا خواب شرمندۂ تعبیر کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ہزروں گھرانوں کے لئے خوشی کا پیغام لے آیا۔پروگرام کے تحت مختصر مدت میں ایک ہزار 562 گھروں کی تکمیل کا منفرد ریکارڈ قائم ہوا۔ 9 کروڑ 24 لاکھ روپے کے قرضوں کی وصولی کر لی گئی جبکہ 31 ہزار 797 سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

ایک نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ساڑھے 25 ہزار سے زائد گھرانوں کو 26 ارب 97 کروڑ سے زائد کے قرضے جاری کیئے گئے۔ ساڑھے 11 ہزار گھرانوں کو گھر کی تعمیر کے لئے دوسری قسط جاری کردی گئی۔1 ہزار 106 مزید قرضوں کے اجراء کے لئے منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

پروگرام کے تحت شہری علاقوں میں 1 سے 5  جبکہ دیہات میں 1 سے 10 مرلے تک پلاٹ مالکان کو قرضے مل رہے ہیں۔پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام نواز شریف کے ویژن کے تحت کامیاب ہوا ہے، پروگرام سے ہزاروں خاندان مستفید ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی اپنی چھت اپنا گھر اسکیم، بلاسود قرض کیلئے درخواست دینے کا مکمل طریقہ

Related Posts