حماد اظہر کی بھی چھٹی،حکومت نے شوکت ترین کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt appoints shaukat tareen as new finance minister

اسلام آباد: حکومت نے ڈھائی سال میں چوتھا وزیرخزانہ تبدیل کردیا، حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لیکر شوکت ترین کو سونپ دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ میں ایک بار پھر قلمدان تبدیل کردیئے، فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات، سینیٹر شبلی فراز کو وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، حماد اظہر وزیرتوانائی مقرر کردیا گیا۔

عمر ایوب سے وزارت توانائی کا چارج واپس لیکر اقتصادی امور اورخسرو بختیارکو صنعت و پیداوار کی وزارت کی ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد وفاقی کابینہ میں کئی بار تبدیلیاں  ہوچکی ہیں اور چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے وزارت خزانہ کا قلمدان حفیظ شیخ سے واپس لیکر حماد اظہر کو سونپا تھا۔

مزید پڑھیں: مگر بات ہے رسوائی کی

حکومت نے حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر وزیرتوانائی بنادیا گیا ہے جبکہ شوکت ترین کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیاگیا ہے۔

حکومت نے شبلی فراز اور فواد چوہدری کے قلمدان آپس میں تبدیل کردیئے ہیں ، شبلی فراز اب سائنس و ٹیکنالوجی کے امور جبکہ فواد چوہدری ایک بار پھر وزارت اطلاعات کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

Related Posts