فضل الرحمن اور نواز شریف کا حکومت مخالف سرگرمیاں تیز کرنے پر اتفاق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

nawaz Sharif Fazlur Rehman

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ (ن )کے قائد میاں نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، حکومت مخالف سرگرمیاں تیز کرنے پر اتفاق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر غور کیا۔

دونوں رہنماؤں نے رمضان کے بعد پی ڈی ایم کی تحریک کو تیز کرنے اور ضمنی الیکشن میں حکومت کی عوام میں غیر مقبولیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کہہ چکے ہیں کہ پی ڈی ایم میں تمام سیاسی جماعتوں کی حیثیت برابر کی ہے، اب بھی موقع ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے فیصلوں پر نظرِثانی کرے اور پی ڈی ایم سے رجوع کرے۔

مزید پڑھیں:عظیم مقصد کے حصول کے لیے پیپلزپارٹی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرے، مولانا فضل الرحمان

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنی جماعت کے تمام ارکان اسمبلی کے استعفے آپ کے حوالے کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی اور جماعت مانے یا نہ مانے ہمارے استعفوں پر آپ فیصلہ کرسکتے ہیں جبکہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ کل پی ڈی ایم کے ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔

Related Posts