حکومتیں ایسے نہیں بدلتیں،نظریہ دینا پڑتا ہے،محنت کرنی پڑتی ہے۔ فواد چوہدری کی اپوزیشن پر تنقید

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومتیں ایسے نہیں بدلتیں،نظریہ دینا پڑتا ہے،محنت کرنی پڑتی ہے۔ فود چوہری کی اپوزیشن پر تنقید
حکومتیں ایسے نہیں بدلتیں،نظریہ دینا پڑتا ہے،محنت کرنی پڑتی ہے۔ فود چوہری کی اپوزیشن پر تنقید

جہلم : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومتیں لوگوں کو اکٹھے کرنے سے نہیں بدلتیں، نظریہ دینا پڑتا ہے،محنت کرنی پڑتی ہے، یہ کہتے ہیں کہ عدم اعتماد تحریک لے آئینگے، ان پر تو ان کے گھر والے بھی اعتماد نہیں کرتے۔

پنڈدادنخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا آج عدالت میں کہنا تھا کہ جو کاپیاں دیں وہ پڑھی نہیں جاتیں، سیاہی ٹھیک نہیں، چارج فریم پڑھا نہیں جارہا، مطلب شہباز شریف کو کاپیاں پڑھنے کیلیئے بھی استاد کی ضرورت پڑگئی، اس طرح کے حربے کرکے یہ سوچ رہے ہیں کہ اگر احتساب کے عمل سے بچ جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔

فواد چوہدری نے اپوزیشن کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو چیلنج کرتے ہو اور خود اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوسکتے، مارچ کیا واک بھی نہیں ہونی، پیپلزپارٹی لبرل اور جے یو آئی مذہبی جماعت ہے مگر کس لیے ساتھ ہوئے، مولانا سمجھتے ہیں کہ مدرسے کے بچے لانگ مارچ کامیاب کرائیں گے اور بچے اکٹھے کرکے یہ لوگ حکومت بدل دیں گے، حکومت ایسے نہیں بدلتی، نظریہ دینا پڑتا ہے، محنت کرنا پڑتی ہے، یہ کہتے ہیں عدم اعتماد تحریک لائیں گے، ان پر تو اپنے گھر والے اعتماد نہیں کرتے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف قرضہ نہ لیتے تو آج ادائیگی کے لیے مزید نہ لینے پڑتے، نوازشریف لندن جانے کے لیے جھوٹ بول کرگئے، مریم صفدر بھی عدالتوں کے سامنے جھوٹ بول رہی ہوتی ہیں، عوام کے پیسے چوری کرنے والوں سے کہتا ہوں کہ یہ پہلےعوام کا پیسہ لائیں اور پھر سیاست کریں، یہ لوگ عوام کے مجرم ہیں، بلاول بھٹو کی سیاست ختم ہورہی ہے، بلاول بھٹو اور مریم صفدر صرف میئر کا ہی انتخاب لڑکر دکھادیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم عمران خان کا صحافی اطہر متین کے بے رحمانہ قتل پر گہرے دکھ کا اظہار

فواد چوہدری نے مزید بولا کہ اپوزیشن آج ہونے والا منڈی بہاوالدین کا جلسہ دیکھے، عوام کا سمندر ہوگا جو آج وزیراعظم کا استقبال کرے گا، یہ جلسہ آنیوالے تمام جلسوں کے سلسلے کی کڑی ہے، اور سب دیکھیں گے کہ وزیراعظم چاروں صوبوں میں بڑے جلسے کریں گے۔

Related Posts