اسلام آباد: عید قربان کے موقع پر سرکاری ملازمین کے اچھی خبر سامنے آگئی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سرکاری ملازمین کو جمعہ 23 جون تک تنخواہیں دینے کا اعلان کردیا۔
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ عید قربان 29 جون کو متوقع ہے، مختلف ڈیوژن سے وقت سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگیوں کیلئے کہا جا رہاہے۔ تاہم اب اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم سے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی پیشگی ادائیگی پرمشاورت کر لی ہے اور عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق بات مکمل ہوچکی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ سیکریٹری خزانہ کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں، 23جون کوسرکاری ملازمین کوتنخواہ جاری کردی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:یونان کشتی سانحہ، وزارت داخلہ میں لواحقین کی معاونت کیلئے کوآرڈی نیشن سیل قائم
انھوں نے بتایا کہ بجٹ کے حوالے سے کمیٹیوں میں ردوبدل کیا ہے، بجٹ کے حوالے سے دو کمیٹیاں تشکیل دی تھیں، دونوں ہاؤسز میں ہماری ٹیمیں بیٹھی ہوتی ہیں۔