مقدمات کافیصلہ 2سال تک کرنےکی شرط لاگوکی جارہی ہے،فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقدمات کافیصلہ 2سال تک کرنےکی شرط لاگوکی جارہی ہے،فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ حکومت تبدیلی کی جانب مثبت قدم اٹھارہی ہے، سول کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک دیوانی مقدمات کا فیصلہ دو سال تک کرنےکی قانونی شرط لاگو کی جارہی ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ حکومت تبدیلی کی جانب مثبت قدم اٹھارہی ہے، سول کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک دیوانی مقدمات کا فیصلہ دو سال تک کرنےکی قانونی شرط لاگو کی جارہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ پہلےپاکستان میں  ایسا ہوا کرتا تھا کہ ایک نسل مقدمہ درج کرتی تھی اورتیسری نسل تک پہنچ کراس کافیصلہ ہوتاتھاتاہم اب سول کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک دیوانی مقدمات کا فیصلہ صرف 2 سال کی مدت کے اندر کرنے کی قانونی شرط لاگو کی جارہی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کا بنیادی نظریہ اور وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے۔ سمن کے اجراء ، وصولی اور عدالتی حاضری سے لے کر شہادتیں ریکارڈ کے عمل کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسلام میں خواتین کودستیاب وراثتی حق معاشرتی اورقانونی پیچیدگیوں کی نذر ہو چکا تھاریاست مدینہ کی طرز پر تشکیل دیے جانے والے معاشرے کے لیے پرعزم وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں تشکیل پانے والا یہ قانون خواتین کو جائیداد میں اپنے حصے کے حصول کو یقینی بنانے کا باعث بنے گا۔

لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل پر بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ’کئی دہائیوں سے پاکستانی جیلوں میں قید خصوصاً خواتین، بچے اور دیگر مستحق و نادار قیدی قانونی مدد کی سہولت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اپنے مقدمات کی پیروی سے قاصر تھے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے کندھوں پر ان بے گناہ اور معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کا بوجھ اٹھا لیا ہے جو کئی دہائیوں سے جیلوں میں قید تھے۔ خصوصی طور پر وہ خواتین، بچے اور دیگر مستحق و نادار قیدی جو قانونی مدد کی سہولت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اپنے مقدمات کی پیروی سے قاصر تھے۔ لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی بل کی منظوری سے انہیں فوری انصاف کی فراہمی کا خواب حقیقت میں بدل جائے گا۔

Related Posts