حکومت نے گرانفرشوں کیخلاف ڈنڈا اٹھالیا، کریک ڈاؤن شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

inflation in karachi

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے بیورو اف سپلائی اینڈ پرائسزڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

سرکاری نرخ نامے پر مکمل عملدرآمد اور معیاری اشیاء کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے افسران صوبے بھر میں کاروائیاں کررہے ہیں، محکمہ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز کے افسران بھی ضلعی انتظامیہ کی معاونت کررہے ہیں۔

ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا ہے کہ رواں  مالی سال کے دوران صوبے بھر میں ابتک 1 لاکھ سے زائد دوکانداروں، پھل و سبزیاں فروش اور دیگر اشیاء فروخت کرنے والوں کو چیک کیا گیاجبکہ صوبے بھر میں 7 ہزار 3 سو سے زائد منافع خوروں پر 1کڑوڑ 27 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیاگیا۔

کراچی ڈویژن میں 1 ہزار 3 سو منافع خوروں پر 76لاکھ 64 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا، حیدرآباد ڈویژن میں 1 ہزار 2 سو سے زائد منافع خوروں پر 15 لاکھ 32 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں 4 ہزار 3 سو سے زائد منافع خوروں پر 35 لاکھ 63 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:وزیرِ اعظم کا مہنگائی کے خلاف ایکشن، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں اشیاء خوردونوش کی کوئی کمی نہیں ہے، حکومت ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کا کڑا محاسبہ کریگی۔

Related Posts