اسلام آباد: ساہیوال میں گورنمنٹ کی جانب سے بنائے گئے معذوربچوں کے اسکول اور نابینا بچے حکومتی توجہ کے منتظر ہیں۔
شہر میں اسپیشل اور ذہنی طور پر کمزور بچوں کیلئے گورنمنٹ الساہی ایجوکیشن اسکول موجود ہے مگر یہاں پر سہولیات کا فقدان ہے،سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
اس کے علاوہ بچوں کو لانے والی بسوں اور ویگنوں میں سے صرف ایک بس کارآمد حالت میں ہے اسکے علاوہ مرمتی فنڈز کی کمی کی وجہ سے اسکول خستہ حالی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔
باتھ رومز کی حالت انتہائی خراب ہے،جبکہ اسکول کا عملہ اور اساتذہ اس حالت میں بھی بچوں کی تعلیم و تربیت میں خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور پوری جانفشانی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
تشویش ناک بات تو یہ ہے کہ نابینا بچوں کیلئے اسکول کوئی بلڈنگ سرے سے موجود ہی نہیں ہے، حکومت کو چاہئے اس جانب فوری توجہ دے تاکہ اسپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت کے مسائل حل ہوسکیں۔