سعودی عرب میں ایک تقریب کے دوران بم دھماکہ، متعدد افراد زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب میں منعقدہ ایک تقریب میں بم دھماکہ، متعدد افراد زخمی
سعودی عرب میں منعقدہ ایک تقریب میں بم دھماکہ، متعدد افراد زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جدہ: سعودی عرب میں جنگ عظیم اوّل کے خاتمے کی مناسبت سے غیر مسلموں کے لئے مختص کئے گئے قبرستان میں ہونے والی یادگاری تقریب میں بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کی یادگار تقریب جاری تھی کہ اچانک بارود سے بھری کار ٹکرانے سے زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

فرانس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، کیونکہ اس تقریب میں یورپی سفارتکاروں سمیت متعدد ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔

سعودی حکام نے ابھی تک اس حملے کے بارے میں کچھ بتانے سے گریز کیا ہے، سعودی سرکاری میڈیا نے بھی اس کی اطلاع نہیں دی ہے جب کہ آج ہی خادمین حریمین شریفین شاہ سلمان قوم سے اپنے سالانہ خطاب میں آنے والے سال کے لئے پالیسی پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ جنگ عظیم اوّل کے خاتمے کی مناسبت سے متعددممالک میں یادگاری تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جب کہ اس حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد پیرس میں کیا گیا۔

Related Posts