اسلام آباد (سیّد یاسین ہاشمی): وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع پر حکومت سے حکمِ امتناع کی درخواست دائر کردی ہے۔
تحریکِ انصاف حکومت نے سپریم کورٹ سے آرمی چیف توسیع کے معاملے پر حکمِ امتناع کی درخواست کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ نظر ثانی درخواست کے فیصلے تک حکمِ امتناع دیا جائے۔
حکومت نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع پر نظر ثانی درخواست کے فیصلے تک 28 نومبر کے حکم پر عمل درآمد معطل کردیا جائے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے عدالتِ عظمیٰ میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے درخواست دائر کردی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں 26 دسمبر کو دائر کی گئی وفاقی حکومت کی درخواست میں کہا گیا کہ عدالتِ عظمیٰ نے آرمی چیف توسیع سے متعلق جو گزشتہ فیصلہ دیا، اس میں اہم آئینی و قانونی نکات نظر انداز ہوئے۔
وفاقی حکومت نے درخواست میں سپریم کورٹ کو گزشتہ فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اضافی و ایڈہاک ججز کو توسیع ملتی رہی، جبکہ آرمی چیف توسیع کا معاملہ آیا تو ان فیصلوں کو سامنے نہیں رکھا گیا۔
مزید پڑھیں: آرمی چیف توسیع فیصلے پر نظرِ ثانی کے لیے درخواست دائر