کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات، حکومت دہشت گردوں کی رہائی کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

government ready for release of TTP terrorists

پشاور:کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات میں حکومت نے دہشت گردوں کی رہائی کیلئے رضامندی ظاہر کردی،امن معاہدہ چند روز میں منظر عام پر آنے کا امکان ہے۔

جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ سیز فائرکیلئے مذاکرات میں حکومت نے کئی قیدیوں کو رہا کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

امن مذاکرات رواں برس فروری میں شروع ہوئے تھے، جس میں افغان طالبان نے ضامن کا کردار ادا کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحریک طالبان پاکستان سیز فائر کا اعلان کرے گی۔

مزید پڑھیں:انسانی المیے کو روکنے کا واحد راستہ طالبان سے تعلقات ہیں۔فواد چوہدری

پہلے مرحلے میں رہائی پانے والوں میں محمود خان، مسلم خان اور مولوی عمر کے نام شامل ہیں تاہم البتہ پاکستانی حکام اور ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی نے باضابطہ طور پر اس پیش رفت کی تصدیق نہیں کی ۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پہلے مرحلے میں 102 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کے بدلے میں کالعدم ٹی ٹی پی سیز فائر کا اعلان کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اور مسلم خان کو ممکنہ رہائی کے پیش نظر افغانستان لے جایا گیا ہے۔یہ اطلاعات بھی ہیں کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان مولوی عمر بھی پہلے مرحلے میں رہائی پانے والوں میں شامل ہیں۔

طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ قیدیوں نے اپنے گھروالوں کو 13 برس بعد فون کرکے اپنے بارے میں بتایا ہے تاہم ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ امن عمل میں زیادہ تر مسائل ختم کردیئے گئے ہیں اور طرفین نے مستقبل کے ایجنڈے پر اتفاق کیا ہے۔

Related Posts