حکومت پی ٹی آئی مذاکرات، دونوں کمیٹیوں میں کون کون شامل، نام سامنے آگئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹوپاک میڈیا

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے حکومتی اتحاد کے ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی تجویز پر تشکیل کردہ کمیٹی میں اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، عرفان صدیقی، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، علیم خان، چوہدری سالک اور خالد مگسی شامل ہیں۔

عمران خان نے بیرسٹر سیف کو اہم مشن سونپ دیا

تحریک انصاف کی جانب سے قائم کمیٹی میں عمر ایوب خان، علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، حامد رضا، حامد خان اور علامہ راجہ ناصر عباس شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز تسلیم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوش کو سراہتا ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی، بیرسٹر گوہر نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش پر زور دیا تھا۔

Related Posts