حکومت کی ساری توجہ عمران خان کیخلاف مقدمے درج کرنے پر مرکوز ہے، شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کی ساری توجہ عمران خان کیخلاف مقدمے درج کرنے پر مرکوز ہے، شاہ محمود
حکومت کی ساری توجہ عمران خان کیخلاف مقدمے درج کرنے پر مرکوز ہے، شاہ محمود

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ساری توجہ عمران خان کیخلاف دہشتگردی کے مقدمے درج کرنے پر مرکوز ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس وقت مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوادی ہیں، افراط زر کی شرح 42 فیصد کو چھورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ بجلی کے بل ادا نہیں کر پارہے، دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی لیکن ہماری وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت 6 روپے فی لیٹر مزید بڑھا دی، 244 روپے فی لیٹر، قیمت پر ڈیزل خرید کر، زراعت کو جاری رکھنا ناممکن ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیوں ملتوی کیے؟ اہم وجوہات سامنے آگئیں

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کسانوں میں سکت نہیں رہی کہ وہ ٹیوب ویل کے بلوں کی ادائیگی کر سکیں، تنخواہ دار طبقے، ایپیکا سمیت مختلف تنظیموں اور متاثرین کو اس ہوش ربا مہنگائی کے خلاف مل کر آواز اٹھانا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مختلف تنظیموں نے ہمارے ساتھ رابطہ بھی کیا ہے، ستم ظریفی یہ ہے کہ وفاقی حکومت کو عوام کی مشکلات کے ازالے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردئیے گئے

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی ساری توجہ عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے درج کرنے پر مرکوز ہے، ظلم کی انتہا دیکھیے کہ ان ایف آئی آرز کے اندراج کی وجہ یہ ہے کہ عمران خان نے ان حضرات کو قانون کے دائرے میں لا کر کارروائی کرنے کا کیوں کہا، ہمیں سوچنا ہوگا کہ کیا کوئی فرد یا ادارہ قانون سے بالاتر ہے؟

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے، جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ تین نشستوں پر ضمنی انتخابات 11 ستمبر کو اور 9 نشستوں پر انتخابات 25 ستمبر کو ہونے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری تمام احباب سے گزارش ہوگی کہ بلے پر مہر لگا کر اس وفاقی حکومت کو ہوش ربا مہنگائی کے خلاف واضح پیغام دیں۔

Related Posts