اسلام آباد میں ملازمین سرکاری مکانات کرائے پر دینے لگے، جرائم میں اضافہ ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں ملازمین سرکاری مکانات کرائے پر دینے لگے، جرائم میں اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد میں ملازمین سرکاری مکانات کرائے پر دینے لگے، جرائم میں اضافہ ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری ملازمین حکومت کی طرف سے دئیے گئے مکانات کرائے پر دینے لگے، انجان لوگوں کو کرائے دار بنانے سے جرائم میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گورنمنٹ ملامین نے مختلف علاقوں میں سرکاری مکان کو کرائے پر دینا کاروبار بنا لیاہے۔دوسری جانب گھروں کو دکانوں میں تبدیل کر کے کمرشل استعمال کیا جانے لگا۔ ذرائع کے مطابق مقامی پراپرٹی ڈیلر فیملی گھروں میں ملازمین کو کرایہ زیادہ دلوانے کی غرض سے بیچلرز اور دیگر انجان لوگوں کو مکان کرایہ پر دلوا رہے ہیں۔

اسلام آباد کے سیکٹرز میں مقامی پولیس اسٹیشن میں کرایہ داروں کے کوائف تک جمع نہیں کیے جاتے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سیکٹروں میں کرایہ داروں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے بھی جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔مختلف سرکاری گھروں میں ڈبل سٹوری گھروں کی تعمیرات ہوئیں جہاں بیچلزز لڑکے اور انجان افراد رہائش پذیر ہیں۔

رات گئے بیچلزز لڑکے گلیوں محلوں میں منڈلاتے ہیں جن کوئی پوچھنے والا کوئی نہیں ہے، نہ ہی اس حوالے سےکوئی اقدامات کیے گےہیں۔کرایہ داروں میں بیچلز لڑکے اور انجان لوگوں کی تعداد زیادہ ہے جو اپنی تعلیمی سرگرمیاں اور نوکریوں کے علاوہ دیگر شعبوں میں تعینات ہیں۔ایک گھر کا کرایہ تقریبا18ہزارسے لیکر 25ہزار تک ہے جس کو 10سے12لوگ ملکر ادا کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رات گئے تک بعض بیچلرز شراب اور منشیات کا استعمال کرتے ہیں، چرس کی محفلیں سجائی جاتی ہیں اورمختلف غیر قانونی کام کیے جاتے ہیں جن پر کوئی باز پرس نہیں کی جاتی۔ مقامی شہریوں کے مطابق اگر پولیس اور انتظامیہ غیر قانونی کاموں کے خلاف ایکشن لیں تو ایسے کئی چہرے سامنے آسکتے ہیں جو جرائم پیشہ سرگرمیوں یا دہشت گردی میں بھی ملوث ہوسکتے ہیں۔

شہرِ اقتدار میں بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو نہیں پایا جاسکتا جس کی ایک بڑی وجہ انجان کرائے دار اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث بیچلرز ہوسکتے ہیں، سرکاری مکانات اور فلیٹس میں سرچ آپریشن کی ضرورت ہے۔ متاثرہ سیکٹرز میں جی 6، جی 7، جی 8، جی 9 اور آئی 9 شامل ہیں جہاں کرائے کے مکانات میں بیچلرز کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

اِس حوالے سے مقامی پولیس سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیمز جرائم کی شرح کو کنٹرول کرنے کیلئے کام میں مصروف ہیں۔ کرائے کے مکانات میں رہائش پذیر بیچلرز اور ممکنہ جرائم پیشہ افراد کے حوالے سے معلومات حکامِ بالا کے نوٹس میں لا کر حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔

  یہ بھی پڑھیں: اسلام آبادپولیس 4 11 سالہ اقصیٰ کے قاتلوں تک پہنچنے میں ناکام

Related Posts