اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر6روپے72پیسے کااضافہ کردیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت233روپے91پیسے فی لیٹرمقررکردی گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل جاری ہے، آج بھی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 4 ڈالر فی بیرل سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 4.35 ڈالر کم ہوکر 93.80 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
برینٹ تیل کی قیمت بھی 5 فیصد کم ہو کر 93 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے، امریکی خام تیل کی قیمت 5.2 فیصد کمی کے بعد 87 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 764 پوائنٹس کا اضافہ