کراچی:یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے رہنماؤں اور ممبران نے حکومت کی جانب سے کوویڈ 19 وبائی مرض کے دوران خاص طور پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے کی گئی شاندار کوششوں کو بہت سراہا ہے جس نے صنعت کو زندہ رکھا جس کے نتیجے میں برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا۔
یو بی جی لیڈران کا کہنا تھا کہ حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے نے پاکستان کو دوسرے ٹیکسٹائل پیدا کرنے والے ممالک پر کافی برتری دی۔
یو بی جی کے صدر زبیر طفیل نے کہا کہ پاکستان نے ٹیکسٹائل پیدا کرنے والی صنعت کو فعال رکھا جس نے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات کو مختلف مقامات خاص طور پر برطانیہ میں بڑھایا۔
جہاں پاکستان نے مالی سال 2021 میں 2.025 بلین امریکی ڈالر کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا جبکہ 2020 میں برطانیہ کو ہونے والی برآمدات 1.522 بلین امریکی ڈالرتھیں۔
زبیر طفیل نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات میں اضافے کی دوسری بنیادی وجہ مارکیٹ میں تنوع کی مہم ہے اور برطانیہ کی کمپنیوں کی جانب سے کوویڈ 19 کے دوران جو پاکستان کے حریفوں پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: عالمی سمندری کیریئرز کے ٹیرف چارجز میں 4 گنا اضافہ برآمدات،درآمدات کیلئے خطرہ قرار