وفاقی حکومت کا فیصلہ، چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری عہدے سے برطرف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت کا فیصلہ، چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری عہدے سے برطرف
وفاقی حکومت کا فیصلہ، چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری عہدے سے برطرف

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری کیا۔

طارق بنوری کو سابق وزیرِ اعظم اور ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے 2018ء میں چیئرمین ایچ ای سی تعینات کیا تھا جن کی مدتِ ملازمت 2022ء تک تھی۔

 چیئرمین کی حیثیت سے طارق بنوری کی 4 سالہ مدتِ ملازمت مئی 2022ء تک مکمل ہونی تھی۔ طارق بنوری کو عہدے سے برطرف کرنے کا نوٹیفیکیشن 26مارچ کو جاری کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پنجاب کے مختلف شہروں میں طلبہ کی جانب سے کیے گئے احتجاج کے پیشِ نظرطارق بنوری کی قیادت میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیز کو طلبہ سے آن لائن امتحانات لینے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

بعد ازاں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے طلبہ سے آن لائن امتحانات لینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر27 جنوری کو خوشی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: ایچ ای سی کاطلبہ سے آن لائن امتحانات لینےکافیصلہ،شفقت محمودکاخیرمقدم

Related Posts