Friday, March 29, 2024

ایچ ای سی کاطلبہ سے آن لائن امتحانات لینےکافیصلہ،شفقت محمودکاخیرمقدم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:پنجاب کے مختلف شہروں میں طلبہ کی جانب سے کیا جانے والا احتجاج رنگ لےآیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیز کو طلبہ سے آن لائن امتحانات لینے کی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے طلبہ سے آن لائن امتحانات لینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے کہ ایچ ای سی نے یونیورسٹیز کو مناسب حفاظتی انتظامات کے ساتھ آن لائن امتحانات کی باضابطہ اجازت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے انہیں صحیح طریقہ کار وضع کرنے کی راہ ہموار ہوجاتی ہے جس سے وہ کام کرسکیں۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ طلبہ کو سخت محنت کرتے ہوئے۔ پیغام کے آخر میں وزیر تعلیم نے طلبہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:پرائمری اور مڈل کلاسز کی تعلیم یکم فروری سے شروع ہوگی۔شفقت محمود کا اعلان