ٹی ایل پی کیلئے خوشخبری، حکومت کاسعد رضوی وکارکنوں کیخلاف مقدمات واپس لینے کا فیصلہ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Government decides to withdraw cases against Saad Rizvi and workers

لاہور:پنجاب حکومت تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی سمیت دیگر کارکنوں کے خلاف 40مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کرلیا، مقدمات کی واپسی کیلئے اقدامات بھی شروع کردیئے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پنجاب نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی اور دیگر کارکنان کے خلاف 40مقدمات واپس لینے سے متعلق اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے خارج،جلدرہائی متوقع

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سعد رضوی اور دیگر افراد کے خلاف 20وہ مقدمات واپس لیے جائیں گے جن کی سزا 3سال یا 3سال سے کم ہے اور دوسرے مرحلے میں 5سال یا اس سے کم والے مقدمات واپس لیے جائیں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سعد رضوی کے خلاف مقدمات کو قانونی طریقے سے دیکھا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت نے مقدمات واپس لینے سے متعلق اقدامات شروع کردئیے گئے۔

اس سے قبل گزشتہ روزحکومت نے سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے خارج کردیا تھا۔ وفاقی حکومت  نے رواں برس اپریل کے دوران ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیم قرار دے کر تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیا تھا۔

Related Posts